بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلوچستان، بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران سندھ، بلوچستان، بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں الگ تھلگ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور مظفرآباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور کراچی ستائیس، پشاور انتیس، کوئٹہ اکیس، گلگت تئیس اور مری سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق سرینگر، پلوامہ اور شوپیاں میں گرد آلود موسم کے ساتھ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور جموں، اننت ناگ اور بارہمولہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جزوی طور پر لیہہ میں ابر آلود

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ انیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بیس، لیہہ بارہ اور اننت ناگ اور شوپیاں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button