بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ڈالر 230 کا ہو گیا،سٹاک مارکیٹ میں بھی منفی رجحان

ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔امریکی ڈالر 1 روپے 67 پیسے اضافے کے بعد انٹر بینک میں 230 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار میں منفی رجحان ہے۔پی ایس ایکس 100 انڈیکس اب سے کچھ دیر پہلے تک 324 پوائنٹس کم ہو کر 49752 کی سطح پر موجود ہے۔

Back to top button