بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

الیکشن کمیشن کا لاہور میں پکڑے جانے والے 200 شناختی کارڈز کا نوٹس، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سے تفصیلی رپورٹ طلب


الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 168 میں پکڑے جانے والے شناختی کارڈز کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

لاہور کی فیکٹری ایریا پولیس نے خالد سندھو نامی پی ٹی آئی کے ایک کارکن کو گرفتار کیا ہے، جس کے قبضے سے 200 شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم خالد سندھو پی پی 168 میں شناختی کارڈز کے ذریعے ووٹ خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ اسی حوالے سے الیکشن کمیشن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکن کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے پی پی 168 میں مختلف یوسیز میں ووٹروں کے شناختی کارڈ لے کر انہیں پیسے دیے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے بتایا کہ انہوں نے پی پی 168 کی مختلف یوسیز کے ان افراد کو 2 سے 3 ہزار روپے فی ووٹرز دینا تھے اور ان لوگوں سے ووٹ خرید کر پی ٹی آئی کو ڈلوانا تھے۔

مزید پڑھیے  سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک
Back to top button