بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سری لنکا کےصدر ملک سے فرار، ایمرجنسی نافذ

سری لنکا کے صدر راجا پکسے آج بدھ کی صبح سویرے اپنی اہلیہ کے ساتھ فوجی طیارے میں سوار ہو کر ملک سے فرار ہو گئے۔ سری لنکا کی فضائیہ نے صدر کے مالدیپ جانے کی تصدیق کردی۔


سری لنکا کی فضائیہ نے بدھ کو ایک بیان میں تصدیق کی کہ صدر راجا پاکسے ان کی اہلیہ اور دو سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ مالدیپ کے دارالحکومت مالے کے لیے روانہ روانہ ہوئے۔ آئین کی دفعات کے تحت اور حکومت کی درخواست پر سری لنکا کی فضائیہ نے صدر، ان کی اہلیہ اور دو سکیورٹی اہلکاروں کو مالدیپ جانے کے لیے آج صبح ایک طیارہ فراہم کیا۔


راجا پاکسے کے ملک سے فرار ہونے کے ساتھ ہی سری لنکا پر کئی دہائیوں سے جاری اس خاندانی حکومت کا خاتمہ ہو گیا، جو ایک عرصے سے بر سر اقتدار تھا۔ اس سے قبل ہفتے کے روز ان کی رہائش گاہ پر پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے، جس کے بعد انہوں 13 جولائی کو مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد سے ہی وہ روپوش تھے اور آج مالدیپ پہنچ گئے۔

دوسری جانب سری لنکا کے وزیراعظم ہاؤس نے صدر کے ملک سے فرار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جب کہ مغربی صوبے میں کرفیو کا نفاذ بھی کیا  گیا ہے۔

Back to top button