بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

بنی گالہ فائرنگ واقعہ،ملزمان عمران خان کی رہائش سے اسلحہ سمیت حراست میں لے لئے گئے

بنی گالہ میں گزشتہ روز پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے ملزمان کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائشگاہ سے اسلحے سمیت حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھر سکیورٹی پر مامور  پی ٹی آئی کارکنان نے مقامی شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کیا، فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز روڈ کراس کرتے ہوئے تلخ کلامی کے باعث پیش آیا۔

پولیس کے مطابق کار سوار مثل خان اور  عارف مروت کی راہگیر ولید عباسی سے تلخ کلامی ہوئی، تلخ کلامی کے بعد مثل خان نے گاڑی سے نکل کر ولید عباسی پر فائر کر دیا، فائرنگ آٹو میٹک اسلحے سے کی گئی،گولی ولید عباسی کی ٹانگ پر لگی۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فائر کرنے کے بعد ملزمان گاڑی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر لے گئے، پولیس کے پہنچنے کے بعد ملزمان کو باہر نہ آنے دینے کے لیے پھرپور مزاحمت کی گئی تاہم پولیس نفری آنے کے بعد ملزم مثل خان کو گاڑی اور اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر  ولید عباسی کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ بنی گالہ میں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Back to top button