بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان کی اہلیہ کی آڈیو سے سب واضح ہو گیا ہے، رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے سبسڈی بڑھانے پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ریڈ مارک کردیا تھا، مجبوری میں ملک کو بڑی تباہی سے بچانے کیلئے مشکلات سے گزرنےکا فیصلہ کیا۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گزشتہ روز  پی ٹی آئی کے جلسے میں 8 ہزار کرسیاں لگائی گئیں اور کے پی سے لوگ لائے گئے، اسلام آباد سے 2  ہزار تک بندے تھے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ جس نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا وہ خود شکل چھپاتا پھررہا ہے، عمران خان نے خود پرویز الہٰی کو  پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا،کون سب سے بڑے ڈاکو کو وزیر اعلیٰ بنوانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہا ہے؟

رانا ثنا اللہ نے دعوٰی کیا کہ ابھی 50 کے قریب فرح گوگی اور گوگے برآمد ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی بڑھنے کی بنیادی اور اصل وجہ تیل کی قیمتیں ہیں،  آئی ایم ایف بضد تھا کہ سبسڈی صفر کرنی ہے، عمران خان کے سبسڈی بڑھانے پر آئی ایم ایف نے ریڈ مارک کردیا تھا، مجبوری میں ملک کو بڑی تباہی سے بچانے کیلئے مشکلات سے گزرنےکا فیصلہ کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ کی آڈیو سے سب واضح ہوگیا ہے، ان کے اعمال سامنے آرہے ہیں،سب عیاں ہوچکا ہے، جن کے ساتھ اس نےحکومت کی انہیں بھی ڈاکو چور کہتا ہے،اس بندے نے پوری قوم کو کنگال اور  بےحال کردیا، لوٹ مار اور تباہی کرنے والا پوری قوم کو چور کہہ رہا ہے، میاں شہباز شریف اتفاق رائےسےاتحادیوں کو لے کر چل رہے ہیں، آرمی چیف کی تعیناتی مقررہ وقت پر اور طریقہ کار کے مطابق ہوگی۔

Back to top button