بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عید الاضحیٰ کے موقع پر3 سپیشل ٹرینیں چلیں گی

پاکستان ریلوے انتظامیہ نے عید الاضحیٰ پر تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ پہلی عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوگی، جو کوئٹہ سے براستہ ملتان، ساہیوال، لاہور سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوسری عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو کراچی سے شام 6 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوگی، وہ ٹرین کراچی سے براستہ ملتان، فیصل آباد، لاہور پہنچے گی۔انہوں نے کہا کہ تیسری عید اسپیشل ٹرین 13 جولائی کو لاہور سے صبح 11 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی، جو لاہور سے براستہ فیصل آباد، ملتان سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچے گی۔

مزید پڑھیے  سینیٹر اعظم سواتی کو رہا کر دیا گیا
Back to top button