بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ،عمران خان کی 10مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد کی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیسز  میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

سابق  وزیراعظم عمران خان نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس سلسلے میں وہ ایف ایٹ کچہری کی ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچے۔

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت  انتظامات کیے گئے تھے اور  عام سائلین کا عدالت میں داخلہ بند کردیا گیا۔

سیشن  جج کامران بشارت مفتی نے عمران  خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت  پر طلب کرلیا۔

عدالت نے سابق وزیراعظم کی 5،5، ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کےعوض 6 جولائی تک ضمانت منظور  کی ہے۔

عمران خان نے تھانہ آبپارہ، آئی نائن،کوہسار،کراچی کمپنی،گولڑہ،ترنول اور تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمات میں ضمانت حاصل کی ہے۔

Back to top button