بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو  ہلاک

ساہیوال میں نجی ہاؤسنگ اسکیم کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو  ہلاک جب کہ 4 فرار  ہو گئے۔

ڈی ایس پی مہر یوسف کے مطابق 6 ڈاکو ایک شہری کے گھر ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے کہ اسی دوران سٹی سرکل پولیس پہنچ گئی، پولیس اہلکاروں کے پہنچنے پر ڈاکو فرار ہو کر کھیت میں گھس گئے۔

مہر یوسف نے بتایا کہ پولیس نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا اور مقابلے کے دوران 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر 4 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

Back to top button