بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عدالت نے حنیف عباسی کو عوامی عہدہ رکھنے سے روک دیا

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ حنیف عباسی کو عوامی عہدہ رکھنے سے روک رہے ہیں، امید ہے حنیف عباسی آئندہ سماعت تک عوامی عہدہ استعمال نہیں کریں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی کے خلاف شیخ رشید احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ حنیف عباسی کی جانب سے احسن بھون ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا اگر کوئی سزا یافتہ ہو تو وہ پبلک آفس ہولڈ نہیں کر سکتا۔ وکیل احسن بھون نے کہا کہ میں عدالت کی معاونت کروں گا کہ معاون خصوصی کا عہدہ دیگر پبلک آفسز جیسا نہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا شیخ رشید صاحب، آپ بھی وزیر داخلہ رہے ہیں، ابھی مسنگ پرسنز کے کیسز چل رہے تھے، عدالت کیا کرے؟۔

Back to top button