بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلاول بھٹو زرداری آج 3  روزہ دورے پر  امریکا پہنچیں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج 3  روزہ دورے پر  امریکا پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق  اپنی پہلے  سرکاری دورے کے دوران  بلاول بھٹو زرداری  امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کریں گے۔

دورے میں  بلاول بھٹو  پاک امریکی وزرائے خارجہ  سے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کریں گے۔اس کے علاوہ وہ اقوام متحدہ کے تحت فوڈ سکیورٹی کے وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری  21مئی کو چین  اور 23 مئی  کو سوئٹزر لینڈ کا بھی  دورہ  کریں گے۔

Back to top button