بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اہم سیاسی مشاورت کیلئے بنی گالہ میں سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب

وزیراعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالا میں طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بنی گالا میں ہونے والے اجلاس میں منحرف اراکین سے متعلق سپریم کورٹ میں ریفرنس پر مشاورت کی جائےگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ ہاؤس میں ہونے والے واقعے، قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق امور پر بھی بات ہوگی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے آج منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کیےجانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 13 منحرف ارکان کے شو کاز نوٹسز پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کر دیے تھے۔

مزید پڑھیے  نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل مس کرسٹن ہاکنز کی ملاقات
Back to top button