بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کوانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ

وزیر اعظم عمران خان  پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انتخابی ضابطہ  اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر(ڈی ایم او)  لوئر دیر حمید اللہ نے وزیر اعظم عمران خان پر جرمانہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو 22 مارچ تک 50ہزار روپے جرمانہ بھرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی دوبارہ خلاف ورزی پر معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ محمود خان اور گورنر شاہ فرمان کے ساتھ وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، مراد سعید ، اسد عمر اور پرویز خٹک پر بھی جرمانہ کیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے روکتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹیرنز کو الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت ہے، پبلک آفس ہولڈرز پر بدستور پابندی ہوگی۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے روکنے کے باوجود سوات کے جلسے میں شرکت کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو دوبارہ طلب کیا۔

Back to top button