بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

شین وارن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

سابق آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کی موت کی وجہ سامنے آگئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس نے سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کے پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی موت سے متعلق اہم دعوی کیا ہے۔شین وارن کی موت کے بعد تھائی پولیس حکام نے پہلے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ سابق کرکٹر کے کمرے کے فرش اور ان کے تولیے سے خون کے دھبے ملے ہیں۔تاہم اب پولیس نے سابق کرکٹر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کیبعد کہا ہیکہ شین وارن کی موت کی وجہ طبعی ہے۔واضح رہیکہ لیجنڈ کرکٹر شین وارن 4 مارچ کو تھائی لینڈ کے علاقے کو ساموی میں اپنے ولا میں مردہ حالت میں پائیگئے تھے۔شین وارن کے ترجمان کا کہناتھا کہ سابق کرکٹرکا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

Back to top button