بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا دیں گے،وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد والے شوق پورا کرلیں، ہماری تیاری مکمل ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویزخٹک گورنر سندھ، پنجاب اور  کے پی کے سمیت  بابراعوان نے بھی شرکت  کی۔

اجلاس میں مشیر پارلیمانی اموربابر اعوان نے قانونی امور پر بریفنگ دی اور اس دوران ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس  میں وزیراعظم عمران خان کا  کہنا تھا کہ چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا دیں گے، عدم اعتماد والے شوق پورا کرلیں،ہماری تیاری مکمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، جن کو مقدموں کا خطرہ ہے وہ لوٹی ہوئی دولت کے ذریعے انقلاب نہیں لاسکتے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نےجنوبی پنجاب صوبےکابل قومی اسمبلی میں لانےکا فیصلہ  کیا  ہے۔

Back to top button