بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مہنگائی میں پسی عوام کو ایک اور بجلی کا جھٹکا

نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جنوری کے لیے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

مذکورہ اضافے سے بجلی صارفین پر 50 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا حکام کے مطابق جنوری میں ایل این جی کی کمی سے بجلی نظام پر 7 ارب 74 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑاجس سے صارفین پر 92 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ سولر اور ونڈ والے لائسنس یافتہ پلانٹس چلتے تو ایک روپے مزید کمی ہوتی۔ نیپرا حکام نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر کوئلے اور ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اگر ایندھن کی قیمتیں نہ بڑھتی تو بجلی قیمت میں کمی ہوتی۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن اورکے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا ۔

مزید پڑھیے  بجلی 4روپے 75پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ
Back to top button