بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شہباز شریف ،حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 10مارچ تک توسیع

لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نےمنی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف اور ان کے بیٹےحمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 10 مارچ تک توسیع کر دی۔ 

لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور قائدحزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے خلاف شوگر ملز کےذریعے منی لانڈرنگ کیس پر سماعت ہوئی۔

 عدالت نےایف آئی اے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت اور شریک ملزم کی عدالتی دائرہ اختیار کےخلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے 10 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی۔

 حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جب بھی سیاسی ماحول گرم ہوتا ہے، ایف آئی اے کی تشویش بڑھ جاتی ہے، آج کل تشویش کی وجہ 23 مارچ کا لانگ مارچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عدالت سبھی کیسز کی سماعت روزانہ کرتی ہے تو اس کیس کی بھی کر سکتی ہے لیکن ایک کیس کے لیے ایسا کرنا غیر آئینی ہو گا۔

مزید پڑھیے  ایک شخص کہتا ہے مجھے گرفتار کرکے دکھاؤ  ،عدلیہ کو دیکھنا ہوگا،آصف زرداری
Back to top button