بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹم ڈیوڈ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے اِن فارم بیٹر ٹم ڈیوڈ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے غیرملکی کھلاڑی ٹم ڈیوڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، معمول کے مطابق ہونے والی پی سی آر ٹیسٹنگ میں ان کا رزلٹ مثبت آیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم مینجمنٹ نے ٹم ڈیوڈ کے کورونا سے متعلق تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کا کوالیفائر میچ آج دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرزکے درمیان کھیلا جائے گا۔

ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، ایونٹ میں آج کے میچ میں جو جیتے گا وہ ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلے گا جبکہ ہارنے والی ٹیم کے پاس ایک چانس اور ہوگا۔

Back to top button