بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

رحمان ملک کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رحمٰن ملک کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا ہے کہ رحمٰن ملک محنتی اور لائق وزیر داخلہ تھے، ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت اور کارکن رحمٰن ملک کے خاندان کے غم میں شریک ہیں۔

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمٰن ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں، وہ کورونا وائرس میں مبتلا تھے۔

ترجمان نے سابق وفاقی وزیر داخلہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رحمٰن ملک کچھ وقت سے کورونا وائرس میں مبتلا اور وینٹی لیٹر پر تھے۔

سینیٹر رحمٰن ملک 2008 ءسے 2013ء تک پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر داخلہ رہے، ان کا میثاق جمہوریت میں بھی کلیدی کردار رہا ہے۔

Back to top button