بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبا و اساتذہ کا ملیر کینٹ کا دورہ، آئی ایس پی آر


وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ نے ملیر کینٹ کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا نے ملیر کینٹ کا دورہ کیا ہے، دورہ ایک دن آرمی کے ساتھ پروگرام کا حصہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا ء نے یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، شرکا نے پورا دن فوجیوں کے ساتھ گزارا، اس موقع پر گفت و شنید کے کلیدی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ مسلح افواج کے بارے میں دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں، شرکا ء نے مختلف ہتھیاروں اور آلات کی نمائش دیکھی جبکہ اساتذہ اور طلبا کو ہتھیاروں کے استعمال اور فعالیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

Back to top button