بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے کشمیری جبر و تشدد کا نشانہ بن رہے، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت ہوتی تو مودی مقبوضہ کشمیر کی تاریخی حیثیت ختم کرنے کی جرات نہ کرتا، ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے کشمیری جبر و تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی، سفارتی حمایت ہمارے منشور کا حصہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو کشمیر کی آزادی کیلئے رائے عامہ تیار کرتی ہے، خطے میں امن کیلئے کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا جائے۔

آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی ذوالفقار علی بھٹو کا خواب تھا، پی پی پی قائد عوام کے خواب کی تعبیر کرے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور نہتے کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں۔

یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے مظفر آباد کے آزادی چوک میں بھارت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

Back to top button