بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مری میں ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی، رابطہ سڑکیں بند

 ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

انتظامیہ کے مطابق مری میں اب تک ایک فٹ سے زائد برف پڑنےکےبعد شہری اور دیہی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ 

ملکہ کوہسار میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے پر محکمہ موسمیات اور ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے سیاحوں کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے جس کے تحت کہا گیا ہے کہ مری جانے والے محتاط رہیں، برفباری کےدوران پھسلن سے بچنےکیلئے ٹائرز میں ہوا کا دباؤ کم رکھیں اور ٹائروں پر چین استعمال کریں۔

Back to top button