بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

سکیورٹی فورسزنے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے آئی ای ڈی تیار کرنے والا مواد بھی برآمد ہوا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق برآمدہونے والے  اسلحے میں سب مشین گنز، آر پی جی سیون، دستی بم اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔

Back to top button