بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ممبئی کی 20 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک

بھارتی شہر ممبئی میں 20 منزلہ عمارت میں ہفتہ کی آج صبح آگ لگنے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آگ 20 منزلہ عمارت کی 18ویں منزل پر لگی، عمارت میں لگی آگ پر 12 فائر انجنز کی مدد سے قابو پالیا گیا ہے۔ممبئی کے میئر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمارت میں موجود تمام افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

Back to top button