بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کی عالمی برادری سے افغانیوں کی فوری امداد کی اپیل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری فوری طور پر افغانیوں کی مدد کرے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغان عوام کی مدد کرے۔

عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے ہنگامی طور پر بھوک و فاقہ کشی کے کنارے پر کھڑے کروڑوں افغانوں کیلئے انسانی بنیادوں پر امداد درکار ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کے تحفظ کی ذمہ داری کے متفقہ اصول پر عمل کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کے فراہمیِ تحفظ کے اصول  کے تحت یہ ہنگامی مدد فراہم کرنے کی پابند بھی ہے۔

Back to top button