بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

جاپان کے جنوبی علاقے میں 6.6 شدت کا زلزلہ

جاپان کے جنوبی علاقے میں 6.6شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کے نتیجے میں 13افراد زخمی ہوگئے ہیں۔برطانوی خبررساں ادارے نے جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ جاپان کے چار اہم جزیروں کے جنوب میں واقع کیوشو کے ساحل پر6.6کی شدت والے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے 13افراد زخمی ہوئے ہیں اور متعدد عمارتوں، پانی کے پائپوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

Back to top button