بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا

تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں شوہر نے غیریت کے نام پر 22 سالہ بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا۔

لاہور میں تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں شوہر نے غیریت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم  کو گرفتار کر لیا، ملزم محمد نعیم نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کر کے لاش کو رنگ روڈ کھیتوں میں پھینک دیا تھا، پولیس اور فرانزک کی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی نعش کو قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے، مقتولہ کی چند عرصہ قبل شادی ہوئی تھی۔

Back to top button