بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف کی فارمیشنز کی جانب سے مری متاثرین کی مدد کی تعریف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوا۔

کانفرنس میں سکیورٹی صوت حال خصوصاً بارڈر منیجمنٹ اور اندرونی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

آرمی چیف نے مری میں برفانی طوفان اور بلوچستان میں شدید بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے پر فارمیشنز کی کاوشوں کو سراہا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر )کے مطابق کانفرنس کے شرکا کو آپریشن رد الفساد پر  پیش رفت اور کامیابیوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے مری میں برفانی طوفان اور بلوچستان میں شدید بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے پر فارمیشنز کی کاوشوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ابھرتے ہوئے چیلنجز کے پیش نظر جنگی تیاری کو  یقینی بنانے کیلئے مسلسل مشن پر مبنی تربیت کی ضرورت پر زور دیا۔ 

Back to top button