بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکا کا افغانستان کیلئے امداد کا اعلان

امریکا نےافغانستان کیلئے 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وائٹ ہاوس کے مطابق بائیڈن انتظامیہ افغانستان کو مزید 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

افغانستان کیلئے اکتوبر کے بعد سے امریکا کی مجموعی امداد 78 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوجائے گی۔

امریکا اس کے علاوہ افغانستان کو کورونا ویکسین کی اضافی 10 لاکھ خوراکیں بھی فراہم کرے گا۔

امریکی حکام کے مطابق نئی امداد خودمختار فلاحی تنظیموں کے ذریعے افغان عوام تک پہنچائی جائے گی۔ امداد کے ذریعے رہائش، صحت، سردی سے بچاؤ، خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات کا سامان مہیا کیا جائے گا۔

Back to top button