بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

شمالی کوریا کا ہائپر سونک میزائل کا تیسرا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا نے ہائپر سونک میزائل کا تیسرا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر کم جونگ ان نے ہائپر سونک میزائل تجربے کی نگرانی کی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میزائل نے 1000 کلومیٹر دور سمندر میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا کا ایک ہفتے میں یہ دوسرا میزائل تجربہ اور ہائپرسونک میزائل کا مجموعی طور پر تیسرا ٹیسٹ ہے۔

Back to top button