بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

لاپتہ افراد کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پراسیکیوٹر جنرل سندھ پر برہم

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لاپتہ افراد کیس میں ایف آئی آر درج کرنے پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

لاپتا افراد کیس میں ایف آئی آر درج کرنے کی اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ کیا یہ پولیس اسٹیٹ ہے؟ آئین اور قانون کو مذاق بنا رکھا ہے، آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیرنا بند کریں۔

عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دکھ ہوا کہ ریاست ایک ایف آر درج ہونے کے خلاف عدالت آئی، بتائیں آپ نے کس حیثیت میں یہ اپیل دائر کی؟

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ کیا راجا عمر خطاب اتنا طاقتور ہے کہ آپ کے ادارے کو چلا رہا ہے، یہ کون سا طریقہ ہے جو مرضی آئے وہ کریں۔

سپریم کورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ سے اپیل دائر کرنے پر وضاحت طلب کرلی۔

Back to top button