بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سمندری طوفان، ترکی کا مال بردار بحری جہاز بحیرہ اسود کے ساحل پر ڈوب گیا، عملے کا ایک رکن ہلاک، 11 لاپتہ

سمندری طوفان کے باعث ریسکیو کشتیاں روانہ کرنے میں مشکلات کا سامنا، ترک حکام

ترک حکام نے پیر کو بتایا کہ ترکی کے بحیرہ اسود کے ساحل پر شدید طوفان میں ایک کارگو جہاز ڈوبنے سے عملے کا ایک رکن ہلاک اور گیارہ دیگر لاپتہ ہو گئے ہیں۔

ترک حکام کے مطابق کارگو جہاز کا بحیرہ اسود میں آنے والے طوفان میں پھنسنے کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ لاپتہ ہونے والے جہاز پر کپتان سمیت عملے کے 12 افراد سوار تھے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ جہاز کے کپتان نے بتایا تھا کہ جہاز ترکیہ کے شمال مغربی صوبے زونگلوداک کی حدود میں ایرگلی کے پانیوں سے گزر رہا ہے۔ سمندری طوفان کے باعث لاپتا جہاز کی تلاش کیلئے ریسکیو کشتیاں روانہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔  تیز ہوائوں کے باعث ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی تلاش شروع نہیں کی جاسکی۔

یہ جہاز مغربی ترکی کی بندرگاہ ازمیر جا رہا تھا۔

Back to top button