بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق

خضدار میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق خضدار کی تحصیل وڈھ کے قریب مسافر وین اور ٹریلر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ مسافر وین کراچی سے خضدار آرہی تھی جو سڑک کنارے ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے کے بعد مقامی افراد نے ریسکیو کو اطلاع دی جس پر زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی مردہ خانے منتقل کردی گئی ہیں۔

Back to top button