بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پرفارمنس آف دی ایئر اور ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیاں جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ ایوارڈز 2021 کے میچ وننگ پرفارمنس آف دی ایئر کیٹگری کے لیے چار کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے۔پی سی بی نے میچ وننگ پرفارمنس آف دی ایئر کیٹگری کے لیے فواد عالم، حسن علی، محمد رضوان اور شاہین شاہ کو نامزد کیا ہے۔ فواد عالم کو جنوبی افریقہ کیخلاف سنچری سکور کرنے کی وجہ سے اس کیٹگری کا حصہ بنایا گیا

جبکہ حسن علی جنوبی افریقہ کے خلاف 10وکٹیں حاصل کرنے پر نامزد ہوئے۔قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھارت کے خلاف 79 رنز کی بدولت امیدواروں میں شامل ہیں جبکہ شاہین آفریدی کو بھارت کے خلاف تین وکٹیں لینے پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیٹگری کیلئے بھی چار امیدوار نامزد کیے ہیں۔ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے ارشد اقبال، اعظم خان ، محمد وسیم جونیر اور شاہنواز دہانی کو نامزد کیا گیا ہے۔

Back to top button