بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

اپنے کیریئر سے خوش اور مطمئن ہوں، محمد حفیظ


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا اور کہا کہ پی سی بی کے ساتھ کبھی ناراضگی کا اظہار نہیں کیا۔آل راونڈر محمد حفیظ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے باقائدہ طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ اپنے کیریئر سے خوش اور مطمئن ہوں۔حفیظ نے اپنی پریس کانفرنس میں کہاکہ جب تک فٹ ہوں اور پرفارم کرتا رہا تو لیگ کرکٹ کھیلتا رہوں گا ۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ وننگ ٹیم کا حصہ ہوتا، محنت اور کوشش کی لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا۔آل راونڈر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان کمیونیکیشن رہنی چاہیے گیپ کم ہونا چاہیے ، میں نے پی سی بی کے ساتھ کبھی ناراضگی کا اظہار نہیں کیا، میرا ہمیشہ یہ موقف رہا کہ فکسرز کو موقع نہیں ملنا چاہیے۔محمد حفیظ نے کہاکہ میں نے احتجاج کیا اور جو جواب مجھے ملا اس پر سب سے زیادہ تکلیف ہوئی، مجھے اس وقت کے چیئرمین نے کہا کہ آپ نے کھیلنا ہے تو کھیلیں ، انہوں نے تو کھیلنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں آج بھی اس بات پر قائم ہوں کہ جس نے پاکستان کے نام کو نقصان پہنچایا اسے موقع نہیں ملنا چاہیے ۔

Back to top button