بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد بار کی جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایت سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر

اسلام آباد بار کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایت کر دی۔اسلام آباد بار کونسل کی جانب سے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایت سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کی گئی ہے، شکایت کے ساتھ آڈیو ویڈیو کے ٹرانسکرپٹ بھی لگائے گئے ہیں، شکایت میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے حوالے سے مختلف آڈیوز اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

شکایت میں جسٹس مظاہر علی اکبر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام لگایا گیا ہے، اس کے علاوہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف ٹیکس چھپانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

اسلام آباد بار کونسل کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف مالی بےضابطگی کے ثبوت ہیں، جسٹس مظاہر نقوی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی لہٰذا جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیے  جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 3مئی تک توسیع
Back to top button