بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مہنگائی میں دبے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاریاں

مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام  پر 17 ارب 85 کروڑ  روپے کا بوجھ ڈالنے کی ایک اور درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو دے دی گئی۔

یہ درخواست بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی طرف سے نیپرا کو دی گئی ہے۔ درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نےکیپیسٹی چارجز، ترسیلی و تقسیمی نقصانات اور دیگر مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ مانگا ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کی درخواست پر سماعت 12جنوری کو  ہوگی جس کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

Back to top button