بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

مارٹن گپٹل نے ویرات کوہلی کو ایک اور ریکارڈ سےمحروم کردیا

نیوزی لینڈ کے بیٹر مارٹن گپٹل بھارتی سر زمین پر  ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔

مارٹن گپٹل نے 111 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل میچز میں 3 ہزار 248 رنز بنالیے ہیں جو کہ مینز ٹی ٹوئنٹی انڑنیشنل میں کسی بھی بیٹر کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔

ان سے قبل یہ اعزاز بھارت کے ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 95 میچز میں 3 ہزار 227 رنز اسکور کیے ہیں۔

مارٹن گپٹل کو   ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑنے کیلئے 11 رنز درکار تھے جو انہوں نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 31 رنز کی اننگز کھیل کر مکمل کرلیے۔ 

واضح رہے کہ بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-2 کی  ناقابل شکست برتری حاصل ہے ۔

Back to top button