بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسد عمر نے میڈیا اور پی ڈی ایم کو تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے  اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) اور میڈیا کو  اپنے کارکنوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔

اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم والے اگر لانگ مارچ لے کر اسلام آباد آئے تو انھیں تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا۔

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر  نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب میں ترقیاتی کاموں کے اعلان کے ساتھ میڈیا کو بھی دھمکیاں دے ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ کوئی بھی حکومت جبراً کسی شہری کو  زمین بیچنے پر مجبور نہیں کرسکے گی، اسلام آباد شہر میں پچھلی دہائیوں سے ظلم ہو رہا تھا جس کو زمین دی اس کو الاٹمنٹ نہیں دی۔

وفاقی وزیر نے کہا یقین تھا دیانتدار وزیراعظم ہوگا تو کالا قانون ختم ہوگا، دو ارب 15 کروڑ میں اسلام آباد میں دیہی علاقوں میں کام ہوا ہے اس سال 50 کروڑ روپے کا اسلام آباد کے دیہی علاقے میں کام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی ہورہی ہے ساری دُنیا سے بہتر معیشت چل رہی ہے، احساس راشن کارڈ ہر دوسرے سے تیسرے گھرانے کو دیا جائے گا۔۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ مہنگائی پہلی دفعہ نہیں ہوئی ، آپ کا لیڈر  درد رکھتا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا پر بھی سخت تنقید کی اور ساتھ ہی دھمکی بھی دے ڈالی کہ میڈیا والے پی ڈی ایم والوں کے سہولت کار ہیں،  پی ڈی ایم اور میڈیا میں بیٹھے  ان کے سہولت کاروں کو میرا پیغام ہے، لانگ مارچ کا سوچنا بھی نہ یہاں ہجوم دیکھو ، یہاں آؤ گے تو بڑی کُٹ پڑے گی۔

جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ’خان جھکا نہ ڈرا، پہلے مودی نے للکارا تو دو جہاز گرائے، نواز شریف بیٹوں اور  سمدھی سمیت بھاگ گئے ہیں، عوام کا پیسہ لندن فلیٹوں کے لیے نہیں یہ پیسے عوام کے لیے ہے۔‘

Back to top button