بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دم ہے تو لانگ مارچ روک کر دکھانا،حافظ حمد اللہ کا اسد عمر کو جواب

پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ کرے گی،  وزرا میں دم ہے تو روک کر دکھائیں، حکومت کی طبعی عمر  پوری ہونے پر فصلی بٹیرے بوکھلاہٹ کا شکار ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ آج اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم والے اگر لانگ مارچ لے کر اسلام آباد آئے تو انھیں تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا۔


Back to top button