بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

کوئٹہ اور پشاور میں چینی کی قیمت نے ڈبل سنچری سکور کر ڈالی

حکومت کے اعلانات اور نوٹس منافع خوروں کو لگام نہ ڈال سکا اور ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی ڈبل سنچری ہوگئی۔ ملک میں چینی کی بڑھتی قیمتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں، کوئٹہ میں چینی کی قیمت 15 روپے اضافے کے بعد 205 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ ایک ہفتے کےدوران کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 35 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

پشاور میں بھی چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، پشاور کی عام مارکیٹوں میں 100 روپے فی کلو ملنے والی چینی اب 200 روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔پی ڈی ایم حکومت نے چینی کی برآمد کی اجازت دی تھی لیکن نگران حکومت نے چینی کی برآمد پر پابندی لگادی ہے۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک میں چینی کے وافر ذخائر ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ ناقص گورننس اور  بے ایمان کاروباری طریقوں کو قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیے  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ رقم، 100 انڈیکس 70 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا
Back to top button