بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے بھنڈ میں گرگیا، حادثے میں تربیتی طیارے میں سوار پائلٹ زخمی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں گرنے والا بھارتی فضائیہ کا طیارہ میراج 2000 تھا۔

بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ تربیتی پرواز کے دوران میراج 2000 طیارے میں تکنیکی خرابی ہوئی تھی۔

بھارتی فضائیہ نے کہا کہ واقعے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے

Back to top button