بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کل سے آندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں کل سے اتوار تک آندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے باعث کل شام سے اتوار تک لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ  آندھی اور تیز بارش کے باعث فصلوں کی کٹائی والے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی، پشاور، وزیرستان میں بھی کل سے بارش کا امکان ہے۔

 کل شام سے اتوار تک گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

Back to top button