بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

رواں سال سردیوں میں گیس بحران شدید ہونے کا امکان

ملک میں اس سال سردیوں میں گیس بحران گزشتہ سال سے بھی زیادہ شدید ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق  گزشتہ سال حکومتی نااہلی کی وجہ سے کم ایل این جی درآمد کی گئی اور سردیوں میں گیس کا شدید بحران آگیا، اس سال گزشتہ سال سے بھی کم ایل این جی کا انتظام ہے اور جو ایل این جی ملے گی وہ بھی طویل مدتی معاہدوں سے ملے گی۔

تاہم وزیر توانائی حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ سال نومبر اور دسمبر میں 11 ایل این جی کارگو آئے، اس سال 10 آئیں گے، اس لیے زیادہ فرق نہیں پڑے گا اور ایل این جی کی کمی سے بحران پیدا نہیں ہوگا۔

Back to top button