بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پاکستان میں کورونا سے مزید 24 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا سے مزید 24 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 893 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52589 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 893 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 24 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.69 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28252 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 63 ہزار 664 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 26974 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13848 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 8 ہزار 438 ہو گئی ہے۔

Back to top button