بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مائیک ٹائی سن اب بھارتی فلموں میں انٹری دینے والے

مشہور امریکی باکسر مائیک ٹائسن بالی ووڈ میں انٹری دینے والے ہیں۔

نامور بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر نے اپنے ٹوئٹ میں مائیک ٹائسن کی بالی ووڈ فلم میں اداکاری کا عندیہ دیا۔

کرن نے لکھا کہ پہلی مرتبہ کنگ آف دا رنگ مائیک ٹائسن بھارتی سنیما کی بڑی اسکرین پر نظر آئیں گے۔

انہوں نے مشہورِ زمانہ باکسر کو خوش آمدید بھی کہا۔

واضح رہے کہ وہ فلم لائیگر میں مختصر کردار میں دکھائی دیں گے، اس فلم میں انایا پانڈے اور وجے دیویراکونڈا مرکزی کردار نبھائیں گے۔

Back to top button