بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نینسی پلوسی کا اسپیکر کے عہدہ سے مستعفی ہونے کا اعلان

امریکی ایوان نمائندگان پر ری پبلکنزکے کنٹرول کے بعد ڈیموکریٹ اسپیکرعہدہ چھوڑنے پرمجبور ہوگئی، نینسی پلوسی نے جنوری میں مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔امریکی ایوان نمائندگان کی پہلی خاتون اسپیکر نینسی پلوسی نے ڈیموکریٹ پارٹی سربراہ کے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

نینسی پلوسی نے اعلان کیا کہ وہ جنوری میں ایوان میں ری پبلکنز کے کنٹرول سنبھالنے پر عہدہ چھوڑ دیں گی، اب وقت آگیا ہے کہ نئی نسل ڈیموکریٹک کی قیادت کرے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 20 سال سے پارٹی کی قیادت کرنے والی نینسی پلوسی نے کہا کہ وہ ایوان سے ریٹائر نہیں ہوں گی اور سان فرانسسکو کی نمائندگی کرتی رہیں گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی جانب سے ممکنہ طور پر اسپیکر نینسی پلوسی کی جگہ نیویارک کے نمائندے حکیم جیفریز کا انتخاب کیا جائے گا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کانگریس کی جانب سے پارٹی قیادت کیلئے پہلے سیاہ فام شخص حکیم جیفریز کا انتخاب ایک ممکنہ تاریخی اقدام ہوگا۔دوسری جانب ری پبلکنز نے اپنی پارٹی سے اسپیکر لگانے کیلئے تیاری شروع کردی ہے، ایسا ہونے کی صورت میں صدر جو بائیڈن کو قانون سازی میں سخت مشکلات کا سامنا ہوگا۔

Back to top button