بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پرامن افغانستان پاکستان کے لیے فائدہ مند ہوگا،وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے نئے حکمران طالبان خطے میں امن کے لیے امریکا کے شراکت دار ہوسکتے ہیں۔

بین الاقوامی جریدے کو طویل انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی انخلا کے بعد افغانستان کو گزشتہ 20 سالوں سے امریکی نیٹو کے تعاون سے چلنے والے گورننس کی منتقلی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ایسا لگتا ہے کہ طالبان نے 40 سالوں میں پہلی بار پورے ملک پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، اس لیے ایک امید ہے کہ پورے افغانستان میں سکیورٹی قائم ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ایک پرامن افغانستان پاکستان کے لیے فائدہ مند ہوگا اور تجارت اور ترقیاتی منصوبوں کے امکانات کھولے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ‘تاہم کووڈ 19، تنازعات اور سابقہ حکومتوں کی ناکامیوں کی وجہ سے افغانستان کو انسانی بحران کا سامنا ہے، اس کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جانا چاہیے، اس کے علاوہ ہمیں کابل میں حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہوں بالخصوص تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو بے اثر کیا جا سکے’۔

Back to top button