بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشین والی بال چیمپئن شپ،پاکستان نے 4بار کی چیمپئن ٹیم جنوبی کوریا کو شکست دیدی

کوریا کے خلاف پاکستان والی بال ٹیم نے 23-25، 22-25، 14-25 سےکامیابی حاصل کی۔

ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے 4 مرتبہ کی چیمپئن ٹیم جنوبی کوریا کو آؤٹ کلاس کر دیا۔

پاکستان نے جاپان کے شہر چیبا میں کھیلی جا رہی ایشین والی بال چیمپئن شپ کے میچ میں سابق ایشین چیمپئن ٹیم کو ٹاپ 8 کے آخری کلاسیفکیشن میچ میں 0-3 سے آوٹ کلاس کیا۔

کوریا کے خلاف پاکستان والی بال ٹیم نے 23-25، 22-25، 14-25 سےکامیابی حاصل کی۔

جنوبی کوریا کے خلاف فتح کے باوجود پاکستان ٹاپ فور  تک رسائی نہ حاصل کر سکا اور پاکستانی ٹیم پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے میچز کھیلے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان والی بال ٹیم کی موجودہ عالمی رینکنگ 48 اور جنوبی کوریا کی 21 ہے۔

Back to top button