بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

فٹبال کی عالمی جنگ کا آغاز کل سے ہوگا

کھیل کا سب سے بڑا میلہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ کل سے قطر میں سجے گا، یہ عرب سرزمین پر ہونے والا پہلا فٹ بال ورلڈکپ ہے۔تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022 کا میلہ سجنے کو ہے، قطر میں شائقین نے ڈیرے جما لیے ہیں، فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے ٹیمیں بھی قطر پہنچ چکی ہیں، یہ پہلا ورلڈ کپ ہے جو عرب سرزمین پر اور موسم سرما میں ہو رہا ہے۔ورلڈ کپ کا پہلا میچ کل  اتوار کو قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا، ورلڈ کپ میں کل 32 ٹیمیں ٹرافی کے لیے لڑیں گی، تمام ٹیموں کو چار چار کے 8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں قطر،ایکواڈور، سینیگال اور نیدر لینڈ شامل ہیں، گروپ بی میں انگلینڈ، ایران، امریکا اور ویلز موجود ہیں، ارجنٹائن، سعودی عرب، میکسیکو اور پولینڈ گروپ سی کا حصہ ہیں، گروپ ڈی فرانس، آسٹریلیا، ڈنمارک اور تیونس پر مشتمل ہے۔گروپ ای میں سپین، کوستا ریکا، جرمنی اور جاپان کو شامل کیا گیا ہے، گروپ ایف میں بیلجیئم، کینیڈا، مراکش اور کروشیا موجود ہیں، گروپ جی برازیل، سربیا، سوئٹزر لینڈ اور کیمرون کی ٹیموں پر مشتمل ہے جبکہ پرتگال، گھانا، یوراگوئے اور جنوبی کوریا گروپ ایچ کا حصہ ہیں۔12 دن جاری رہنے والے مقابلوں کے گروپ مرحلے میں روزانہ چار میچ کھیلے جائیں گے اور ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلے 20 نومبر سے 18 دسمبر کے درمیان کھیلے جائیں گے، میگا ایونٹ کے 64 میچز قطر کے 5 شہروں کے 8 سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے، فائنل 18 دسمبر کو ہوگا، فرانس کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔واضح رہے کہ قطر فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے چھو ٹا ملک ہے، ٹورنامنٹ کی کامیاب میزبانی کے لئے قطر اب تک 200 ارب ڈالر سے زائد کی خطیر رقم خرچ کرچکا ہے۔

Back to top button